صنعت و تجارت کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج واضح کیا کہ پاکستان سے
باہمی تجارت کے معاملے میں سب سے زیادہ ترجیحی ملک(ایم ایف این) کا درجہ
واپس لینے کے لئے سرکاری سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی
ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم
کی دفعات کے تحت ایک ملک کی طرف سے دوسرے ملک کو ایم ایف این کا درجہ دیا
جاتا ہے۔ عام طور پر یہ دوطرفہ تبادلے کے تحت کیا جاتا ہے۔